دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںافغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے، متعدد بچے جانبحق

افغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے، متعدد بچے جانبحق

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق صوبے ہرات میں بچوں کا ایک گروپ ایک میدان میں کھیل رہا تھا کہ یکدم ہونے والے دو بم دھماکوں میں پانچ افراد جانبحق اور بیس زخمی ہو گئے۔ اسی طرح جنوبی صوبے ہلمند میں ایک شیل پھٹنے سے تین بچے جانبحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی شہر ہرات میں بچوں اور نوجوانوں کا ایک گروپ ایک میدان میں کھیلنے کے لیے آیا تھا اور اس وقت بم دھماکوں کی زد میں آ گیا جب یکے بعد دیگرے وہاں دو بم دھماکے ہوئے۔ طالبان کے مقرر کردہ صوبائی حکام کے مطابق اس دھماکے میں پانچ افراد جانبحق اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوئے۔
جس میدان یہ واقعہ پیش آیا، وہ زیادہ تر اکھاڑے میں ہونے والی کشتی اور گھوڑے پر سوار ہو کر کھیلے جانے والے بزکشی جیسے روایتی کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

جبکہ اس سے قبل جمعے ہی کے روز ایک مختلف واقعے میں جنوبی صوبے ہلمند میں بچوں کا ایک گروپ اس وقت جانبحق ہو گیا جب ان کا سامنا وہاں پڑے ایک مارٹر گولے سے ہوا اور وہ اچانک پھٹ گیا۔

طالبان کے ایک عہدیدار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ضلع مارجہ میں وہاں کھیلنے والے بچوں کے ہاتھ ایک شیل لگا تو وہ اس سے کھیلنے لگے۔ پھر اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین سے 12 سال تک کی عمر کے کم از کم تین بچے جانبحق ہو گئے۔

اس واقعے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے، جن کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ہرات کے کھیل کے میدان میں پھٹنے والے بم حال ہی میں نصب کیے گئے تھے۔ تاہم ہلمند میں ہونے والا دھماکہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز