نیکشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز یکم اپریل کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نیکشہر میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔
اس سلسلے میں پری ہاسپٹل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر آف ایکسیڈنٹ نے کہا ہے کہ رات 12:35 بجے نیکشہر میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں ـ
انہوں کہا کہ حادثے کے اطلاع ملتی ہی دو ایمبولینسوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روزانہ کردیا ہے ـ
انہوں نے مزید کہا کہ ایک زخمی کو فوری طور پر اپنے ذاتی گاڑی میں اسپتال پہنچایا جبکہ دیگر دو کو طبی خدمات حاصل کرنے کے بعد نیکشہر کے محمد رسول اللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر اور گردونواح کے شہری سرکاری گھریلو گیس کے استعمال سے محروم ہیں۔