سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںنصرآباد سے قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی ایک بلوچ سیاسی کارکن کو گرفتار...

نصرآباد سے قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی ایک بلوچ سیاسی کارکن کو گرفتار کر لیا

نصرآباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک سابق بلوچ سیاسی قیدی کو IRGC انٹیلی جنس فورسز نے تین سال کی رہائی کے بعد گزشتہ ہفتے نصر آباد/زابل سے دوبارہ گرفتار کر لیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرآباد سے قابض ایرانی آرمی کے انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ایک سابق سیاسی قیدی داؤد عزیزی ولد علی محمد عزیزی ساکن کسرکند کو گزشتہ ہفتے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق داؤد کو انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ـ
اس کے اہل خانہ کی طرف سے بار بار فورسز کو رابطہ کرنے اور عدلیہ سے اپیل کرنے کے باوجود ان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ـ
اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ داؤد کو اس سے قبل 18 ستمبر 2017 کو بنیامین عزیزی اور یاسر عزیزی کے ساتھ دزاپ/زاہدان کے بس ٹرمینل پر بلوچستان اپوزیشن کے ایک رہنما کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عزیزی کو “ایران کے قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے” کے الزام میں جیل میں کئی ماہ کی عارضی حراست اور تنہائی میں رکھنے کے بعد 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز