کوہلو( ہمگام نیوز) باوثوق زرائع کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے دو کمانڈر محمد دین عرف شکاری ولد بلوچ خان اور حیدر عرف موالی ولد کریمو نے پاکستان ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور پاکستان سے وفاداری کا حلف لیکر ایف سی سربراہی میں کوہلو شہر پہنچ گئے ہیں، یاد رہے کہ یہ دونوں کمانڈروں کے خاندان طویل عرصے سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے اور اب ان کو ایف سی کے سولہ گاڑیوں کے کانوائے کی صورت میں کوہلو شہر لایا گیا، مقامی زرائع کے مطابق اب ان دونوں کمانڈروں اور ان کے خاندان کے افراد پہ مشتمل ڈیرہ بگٹی طرز کی امن فورس تیار کیا جارہا ہے جن کو مزاحمت کاروں کے خلاف استعمال کیا جائے گا


