کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں جمعرات کو نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے 3 سپاہی اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہے۔
تاہم ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


