پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںچابہار: گزشتہ شام ایک خاندان کے تین افراد ساحل سمندر میں ڈوب...

چابہار: گزشتہ شام ایک خاندان کے تین افراد ساحل سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے گزشتہ روز شام کے وقت بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے ساحل سمندر پر ایک ہی خاندان کے تین افراد جن میں ایک باپ اور دو بچے شامل ہیں ڈوب کر جانبحق ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چابہار شہر کے ساحل پر شام کے وقت ایک ہی خاندان کے تین افراد باپ اور اس کے دو بچے ڈوب کر جانبحق ہوگئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں امدادی کارکنوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لی ہے اور تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو بچے سمندر کے کنارے کھیلتے ہوئے لہر میں پھنس گئے اور موجوں نے انہیں اپنے اندر گھسیٹ لیئے۔ جس کے بعد ان کے والد نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا کیونکہ وہ تیراکی کی تکنیک سے واقف نہیں تھا۔

ان تینوں افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں، جبکہ ان کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے سمندر کے ساحلوں پر موسم کی صورتحال خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز