دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںنیویارک: سب وے سٹیشن میں فائرنگ سے 13 افراد، دھماکہ خیز مواد...

نیویارک: سب وے سٹیشن میں فائرنگ سے 13 افراد، دھماکہ خیز مواد برآمد

نیویارک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ امریکی شہر نیویارک کے بروکلین سب وے سٹیشن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو حکام کا کہنا ہے کہ سب وے سٹیشن سے’متعدد ایسے دھماکہ خیزآلات ملے جو پھٹے نہیں۔‘

نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صبح آٹھ بج کر 27 منٹ پر پولیس افسروں کو بروکلین کے سب وے سے ایک شخص جنہیں گولی لگی تھی، کی ایمرجنسی سروس کو کی گئی کال موصول ہوئی۔

شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق’اس وقت 13 افراد زخمی تھے۔‘ٹیلی ویژن چینل اے بی سی نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 36 سٹریٹ کے سب وے سٹیشن پر کم از کم پانچ لوگوں کو کو گولی ماری گئی۔ پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ’اس وقت یہاں ایسا کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں جو پھٹ سکتا ہو۔‘

نیویارک کے محکمہ پولیس نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عینی شاہدین پر زور دیا کہ وہ معلومات دینے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز