ڈیرہ اللہ یار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں رشتے کا تنازعہ داماد نے مبینہ طور پر ساس کو گولی مار دی.
خاتون کو شدید زخمی حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے شہر کی کھوسہ کالونی میں رشتے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس میں داماد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ساس گل ناز بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا.
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد خاتون کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔