شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے نواحی مقام سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے.

لیویز حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب ڈیرہ بگٹی شہر سے تقریبا چالیس کلومیٹر دور نواحی علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گھر میں موجود دو سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے ہلاک افراد کی شناخت گنہور خان اور لالے خان رامیزئی بگٹی کی ناموں سے ہوئی گنہور خان قبائلی امن فورس کے رضا کار جبکہ لالے بگٹی ان کے چھوٹے بھائی تھے فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‫ .

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہلاک افراد کے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز