دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشمالی وزیرستان میں دو حملوں میں 8 پاکستانی فوجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں دو حملوں میں 8 پاکستانی فوجی ہلاک

پشاور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات کو شمالی وزیرستان میں دو حملوں میں 8 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں 7 فوجی ہلاک ہوئے۔ دوسرے واقعے میں ضلع کے علاقے عشام میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ افغانستان سے مشتبہ افراد کی ضلع کرم میں فائرنگ سے پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک،

پہلے حملے کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی ایک چلتی ہوئی گاڑی پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے حملے میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ لانچر اور مہلک بندوقوں کا استعمال کیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میرانشاہ میں حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر کے نام سے ہوئی، ان کی میتیں فوجی ہیلی کاپٹر میں میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز