چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںسری لنکا کا دیوالیہ ہونا غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا...

سری لنکا کا دیوالیہ ہونا غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے، برطانوی جریدہ

کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بلند شرح سود غریب ممالک کی مالیات کو متاثر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کے کل قرضوں کا تقریباً ایک تہائی سود پر مشتمل ہے۔ مالیاتی مشکلات اور افراط زر کا دباؤ حکومتوں کو ختم کرنے کیساتھ معیشت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں بےامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔ امریکا کو بھی اس بار کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اکانومسٹ کے مطابق یورپ کو بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ متعدد درمیانی آمدنی والے ممالک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ چین میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ ارجنٹائن غیرمستحکم قرضوں کے بوجھ تلے لڑکھڑا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کو ہنگامی امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ جیو پولیٹیکل تنازع غریب دنیا کے معاشی مسائل کو مزید بدتر اور حل کرنا مشکل بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز