دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںپاکستان کی جانب سے افغان بارڈر کی خلاف ورزی پر طالبان نے...

پاکستان کی جانب سے افغان بارڈر کی خلاف ورزی پر طالبان نے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی علاقوں کنڑ اور خوست میں بم باری کی ہے۔ طالبان حکومت نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پاکستانی سفیر سے ملاقات میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی اور نائب وزیر دفاع الحاج ملا شیرین اخوند نے بھی شرکت کی۔

طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیر خان متقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خوست اور کنڑ جیسے واقعات کو روکنا بہت ضروری ہے۔

طالبان کی جانب سے پاکستانی سفیر منصور خان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اس حوالے سے اعلیٰ پاکستانی حکام کو آگاہ کریں۔

افغان طالبان ذرائع کی جانب سے یہ دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ ہفتے کی صبح پاکستانی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز