دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی لوامز یونٹ کا اسٹڈی سرکل زیر صدارت شاہنواز...

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی لوامز یونٹ کا اسٹڈی سرکل زیر صدارت شاہنواز بلوچ منعقد ہوا

اسلام آباد (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی LUAWMS لوامز یونٹ کا اسٹڈی سرکل زیر صدارت شاہنواز بلوچ منعقد ہوا ۔ اسٹڈی سرکل کا عنوان ” قوموں کی ترقی میں نوجوانو کا کردار ” تھا جبکہ لیکچرار سنگت صادق بلوچ تھے

صادق بلوچ نے اپنے لیکچر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم میں نوجوان اہمیت کے حامل ہوتے ہے ۔ کیونکہ نوجوان ہی وہ محترک طبقہ ہے جو سماجی تبدیلی میں بنادی کرد ادا کرتا ہے ۔ چاہے وہ انقلابات ہو یا کہ ملکی ترقی نوجوانون نے ہمیشہ اپنے کرد سے ہر اول دستہ ہوکر اپنی قوم کی درست رہنمائی کی ہے ۔

صادق نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ہمارے سامنے بہت سی مثالیں ہے کہ بہت سی انقلاب میں نوجوانوں نے قربانی دی ہے ۔ بنگلہ دیش کے نوجوان کی اگر بات کی جائے تو یہ فلسفہ مسلمہ حقیقت بن جاتی ہے کہ کس طرح بنگالی نوجوانوں نے ظلم کا سامنا کرکے اپنی مزاحمت کو زندہ رکھا. اپنے لیکچر کے آخر میں لیکچرار نے کہا کہ آج بلوچ اسٹوڈنٹس بھی اپنی آئینی و جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کرتی آرہی ہے ۔ حالیہ چند مثالیں ہمارے سامنے ہے جہاں بلوچ اسٹوڈنٹس نے اپنی عمل سے مشکلات کا سامنا کیا ۔۔
سوال جواب کے سیشن کے بعد اسٹڈی سرکل اختتام پزیر ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز