سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان: صحرا میں دفن 5 ٹن ہیروئن برآمد

بلوچستان: صحرا میں دفن 5 ٹن ہیروئن برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی ہے۔

میڈیا زرائع کے مطابق پکڑ ی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد ہے۔

اے این ایف نے بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل بارشور میں ماہم درہ اور کلی سردار میں چھاپے مارے۔

ان چھاپوں کے دوران 5 ٹن کے قریب افیون قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ان منشیات کی مالیت چھ ارب، 53 کروڑ، 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے صحرائی علاقے میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز