سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںگلزار دوست نے ہمیشہ سماج میں جبر، زیادتی اور مظالم کے خلاف...

گلزار دوست نے ہمیشہ سماج میں جبر، زیادتی اور مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. تربت سول سوسائٹی

تربت (ہمگام نیوز) تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کنوینر کامریڈ گلزار دوست کے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامریڈ گلزار دوست ایک متحرک سماجی کارکن ہیں
انہوں نے ہمیشہ سماج میں جبر، زیادتی اور مظالم کے خلاف آواز اٹھاکر عام لوگوں کو زبان دی ہے۔

سول سوسائٹی تربت کے ترجمان نے کہا ہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بلکہ انسانی المیہ ہے اس سے کسی طورپر صرف نظر نہیں کیا جاسکتا،

انہوں نے کہا کامریڈ گلزار دوست نے جبری لاپتگان کی بازیابی کے لیے تربت ٹو کوئٹہ طویل لانگ مارچ کیا جو اس کی انسان دوستی کا ثبوت ہے،

ترجمان نے کہا کہ عدلیہ کا وقار اور جج صاحبان کی عزت اپنی جگہ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ طاقتور قوتوں کی خواہش پر رات 12 بجے اعلی عدلیہ کے دروازے کھولنے والے جج صاحبان بلوچستان میں دس اور بیس سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عدالت کے دروازے دن میں بھی کھولنے کے روادار نہیں ہیں حالانکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سالوں سے سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا سمی دین محمد اور علی حیدر جیسے بچوں نے عمر کا ایک حصہ پریس کلب اور اہم سرکاری مقامات کے سامنے احتجاج کرتے گزارا ہے لیکن عدلیہ ان کو انصاف دلانے میں ناکام رہی ہے لیکن کامریڈ گلزار دوست جیسے متحرک سنجیدہ سماجی کارکنان کی گرفتاری کے لیے عدلیہ کے پاس کافی وقت ہے۔

ترجمان نے آخر میں اپنے بیان اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عدلیہ اور جج صاحبان بلوچستان میں برسوں سے غیر آئینی طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آئین کو مقدم رکھ کر کردار ادا کریں گے اور کامریڈ گلزار دوست کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہائی دلائیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز