چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںسراوان: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی سرحدی محافظ ہلاک

سراوان: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی سرحدی محافظ ہلاک

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/ سراوان میں سرحدی محافظوں اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سراوان میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار مجتبی میر ہلاک ہوگیا ـ
اس حوالے سے بلوچستان بارڈر کمانڈ نے سرحدی محافظ کی ہلاکت کے بارے میں کہا: “تقریباً 3 نامعلوم مسلح افراد نے چوکی کے پیچھے دیوار سے فائرنگ کی اور چوکی کی چھت پر موجود گارڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے شمالی علاقے میں اسی طرح ایک سرحدی محافظ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز