کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حمام پرفائرنگ کرکے 2آباد کاروں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے حمام پر فائرنگ کرکے 2افرادمحمد رفیق اورمحمد لطیف کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔


