یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںسرباز شہر میں گواپچ گاؤں کے کھیتوں اور باغات میں پر اسرار...

سرباز شہر میں گواپچ گاؤں کے کھیتوں اور باغات میں پر اسرار آتشزدگی

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 25 اپریل کو سرباز شہر کے گاؤں گواپچ کے کھیتوں اور کجھور کے باغات کے ایک حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے لگ بھگ 5 کھجوریں اور کئی پھل دار درخت جل گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد سرباز سٹی میونسپلٹی کی فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور تقریباً ایک گھنٹے کے بعد مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ دوپہر 12 بجے کے قریب لگنے والی آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کھیتوں اور کجھور کے باغات میں پر اسرار آتشزدگی کا سلسلہ جاری ہے تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز