شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںتربت۔سندھ اور کراچی سے آئے بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

تربت۔سندھ اور کراچی سے آئے بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پورے شہر سندھ سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی مختلف مارکیٹس اور شاہراہوں پر یلغار کے سبب شھریوں کو سدا سلف یا کہیں جاتے ہوئے ان کی وجہ سے سخت ازیت اور مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قبل سول سوسائٹی کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں شھر بدر کیا مگر مختصر عرصے کے بعد ان کی دگنی تعداد دوبارہ تربت آگئی ہے جس میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، یہ سودا سلف کے لیے جاتے ہوئے لوگوں پر یلغار کرکے ان کو سخت پریشان کرتے ہیں۔
تربت سول سوسائٹی نے ان بھکاریوں کی یلغار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ان کی فوراً شھر بدری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وجہ سے کسی وقت امن و امان اور چوری ڈکیتی کا بڑا حادثہ پیش آسکتی ہے کیونکہ یہ اجنبی لوگ ہیں اور ٹولیوں کی صورت میں رہتے ہیں ان کی وجہ سے یہ خطرہ ہمیشہ موجود ہے کہ یہ شھر میں چوری اور ڈکیتی کے ساتھ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہوجائیں، ترجمان نے ضلعی انتظامیہ سے ان کو فوراً شھر بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز