شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںاسرائیل کا دمشق کے قریب فضائی حملہ، 9 افراد ہلاک

اسرائیل کا دمشق کے قریب فضائی حملہ، 9 افراد ہلاک

تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق کے قریب کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 5 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے فضائی حملے میں اسلحہ ڈپو سمیت متعدد فوجی پوزیشنز کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے کیے گئے اس حملے کو 2022 کے دوران شام میں مہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کچھ روز قبل شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق راکٹ حملے میں دونوں اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ اس علاقے میں یہ امریکی افواج پر اس سال تیسرا حملہ تھا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح عقبة جابر نامی مہاجر کیمپ پر ہلہ بولا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے جارحانہ رویے کے باعث ہونے والی ایک جھڑپ میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان احمد ابراہیم اوویدات سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارچ کے اختتام سے اب تک اسرائیل کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 25 فسلطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز