چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکراچی میں پی ٹی وی ملازم کے بھائی کی جبری گمشدگی

کراچی میں پی ٹی وی ملازم کے بھائی کی جبری گمشدگی

کراچی (ہمگام نیوز) پاکستان ہاوسنگ سوسائٹی قائد آباد ملیر کے رہائشی سعید عمر کو پاکستان خفیہ اداروں نے ان کے گھر جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ‫

سعید تعلیم حاصل کرنے کے لیے روس گیا تھا اور گزشتہ سال ستمبر میں ہی پاکستان واپس آیا تھا۔

سعید بلوچ کے بھائی کے مطابق صبح چھ بجے کا وقت میں نے اپنے بھائی نے جگا کر کہا کہ کچھ لوگ پڑوسی کے گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔ ہمارے گھر کی بھی تلاشی لینا چاہتے ہیں۔ آپ اٹھ کر شناکٹی کارڈ نکالیں اور اپنا تعارف کروائیں۔
میں کمرے سے نکلا تو دیکھا باہر لوگ کھڑے ہیں۔ ایک نے مجھے کہا کہ آپ کا شناختی کارڈ کدھر ہے؟ میں نے کمرے سے لاکر دیا، اس کے بعد موبائل فون کا پوچھا۔ میں نے وہ بھی حوالے کر دیا۔

انھوں نے اس کا لاک کھولنے کے لیے کہا۔ ان کے ساتھ ایک بندہ تھا جس کے ہاتھ میں کوئی ڈیوائس تھی۔ انھوں نے کہا کہ نمبر بتائیں۔ جب نمبر بتایا تو اس بندے نے ڈیوائیس والے سے پوچھا کہ کیا یہی نمبر ہے۔ اس کے بعد میں نے ان کو پی ٹی وی کا ملازمت کا کارڈ دکھایا تو انھوں نے غصہ کیا اور کہا کہ اس کو چھوڑیں، بس شناختی کارڈ ہی دکھائیں۔

اس کے بعد انھوں نے ایک گاڑی مجھے ایک گاڑی میں بٹھا دیا اور مجھے دوسری گاڑی میں بٹھایا، جو پولیس کی تھی

جیسے ہی گاڑی چلی تو ولید بلوچ کے چہرے پر کپڑا ڈال دیا گیا، جو ان کے مطابق ’سول ڈریس میں ملبوس اہلکار نے کیا جنہوں نے بلٹ پروف جیکٹس پہنی ہوئیں تھیں اور ان پر پولیس کا لفظ تحریر تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ولید بلوچ اور ان کے بھائی کو پولیس اور سول کپڑوں میں اہلکار اٹھا کر لے گئے۔ ولید بلوچ کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا لیکن ان کے بھائی کے بارے میں ان کو کچھ نہیں بتایا گیا اور وہ اب تک لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز