سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںزاہدان میں گاڑی کے الٹ جانے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

زاہدان میں گاڑی کے الٹ جانے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 30 اپریل کو زابل اور زاہدان شاہراہ پر گاڑی الٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان براستہ زابل شاہراہ پر گاڑی کے الٹ جانے کے نتیجے میں 25 سالہ ادریس براہوہی ولد حاجی امیر محمد ساکن حرمک جانبحق جبکہ اس حادثے میں عرفان براہوہی ولد نعمت اللہ شدید زخمی ہوئے ـ

ادریس اور عرفان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زابل سے اپنی گاڑی کو پیٹرول اور ڈیزل لوڈ کر کے زاہدان جا رہے تھے جب ان کا گاڑی سڑک کے کنارے تیز رفتاری باعث کے الٹ گئی ـ
اس الٹنے کے نتیجے میں ادریس شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاہے وقوعہ پر جان کی بازی ہار گئے ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بے روزگاری کی وجہ سے بلوچ نوجوان بحالت مجبوری غیر منظم طریقے سے ایرانی پیٹرول، ڈیزل سمیت دیگر اشیائے خوردنوش کے کاروبار سے منسلک ہیں جو کہ وہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے قریبی شہروں لے جا کر فروخت کرتے ہیں جسے قابض ایران نے اس مجبوری کی کاروبار کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور سپاہ پاسداران سمیت دیگر فورسز کو ان مجبوروں کے اس سے منسلک دیکھتے ہی شوٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اسی وجہ اپنی جان بچانے کی خاطر وہ بلوچستان کی پرانی اور خستہ حال سڑکوں پر تیز رفتاری سے گاڑیاں لے جاتے ہیں تاکہ وہ سپاہ پاسداران کی فائرنگ کا نشانہ نہ بن سکیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز