دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںچابہار: ایرانی فورسز کے ہاتھوں تین سرکاری افسران گرفتار

چابہار: ایرانی فورسز کے ہاتھوں تین سرکاری افسران گرفتار

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۱۱ مئی کو سٹی انٹیلی جنس سروس کی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم تین سرکاری افسران کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ان لوگوں میں سے ایک کی شناخت “علیرضا میر” ہیں، جو کہ چابہار شہر کی خصوصی گورنریٹ کے منصوبہ بندی اور ترقی کے نائب ہیں اور دوسرا شہر سمندری سرحدی مارکیٹ کے سربراہ “شریف بادپا” ہیں۔

تیسرے شخص کا نام ، جو علیرضا میر کی اہلیہ ہے، اطلاع موصول ہونے کے وقت معلوم نہیں ہے۔
ان افراد پر لگائے الزامات اور ان کہاں منتقل کیا گیا ہے تاحال معلوم نہیں ہیں ـ

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس فورسز نے ابھی تک ان افراد کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو کوئی قابل اعتماد جواب نہیں دیا ہے۔
تاہم حکومتی ذرائع کی طرف سے گرفتاریوں کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز