سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںگلستان میں 4 بلوچ قبائل درمیان آپسی تنازعات ختم کرکے امن و...

گلستان میں 4 بلوچ قبائل درمیان آپسی تنازعات ختم کرکے امن و تصفیہ کا عہد و پیمان

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ گلستان میں 4 بلوچ قبائل نے مولانا گورگیج کی ثالثی سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آپسی تنازعات ختم کرنے کے بعد امن و تصفیہ کا اقرار کیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار 16 مئی کو مولانا گورگیج کی ثالثی میں ہونے والی ایک امن اور مفاہمت کی میٹنگ میں “براھوئی” اور “گلبچہ” کے ساتھ ساتھ “شاہوزی” کے دو قبیلوں نے سورزہی اور شاہوزہی نے مل کر مزاکرات کے بعد پرانی جھگڑوں اور آپسی تنازعات کو ختم کرکے ایک دوسرے سے بغلگیر تصفیہ کیا ـ

کہا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح گالیکش گرینڈ مسجد میں امن اور مفاہمت کی میٹنگ ہوئی، جہاں براہوئی اور گلبچہ کے ایک وفد نے صلح کی۔

رپورٹ کے مطابق اسی دن شام کو شاہوزہی اور سوریزئی قبائل نے تنازعہ کو مزید گہرا ہونے سے روکنے کے لیے مولانا گورگیج کے گھر میں مزاکرات کرکے صلح کر لی۔

رپورٹ کے مطابق تنازعات کے فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ مزید تنازعات کو ہوا نہ دی جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا گورگیج کی طرف سے بہت زیادہ تعداد میں قبیلوں کے درمیان امن اور صلح کرانے کے علاوہ ان کی ثالثی کے ذریعے بلوچستان بھر سے 49 افراد کو انتقامی کارروائیوں سے بچایا گیا جن میں سے 26 شیعہ شہری تھے۔
دریں اثنا بلوچوں کے ان قبائل کے درمیان صلح اور تصفیہ کو سیاسی و سماجی حلقوں میں سرایا گیا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز