امان ( ہمگام نیوز) اردن کی فوج کا ایک طیارہ اتوار کے روزملک کے شمال میں تربیتی مشقوں کے دوران میں گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اردنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کو حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔اس وقت وہ شام کے ساتھ سرحد کے قریب واقع علاقے رمثا میں تربیتی پرواز پر تھا اوروہاں ایک خالی جگہ پرگرکرتباہ ہوگیاہے۔