چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںہندوستان نے اگنی 5میزائل کا تجربہ کرلیا

ہندوستان نے اگنی 5میزائل کا تجربہ کرلیا

نیور دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اگنی 5 میزائل کا تجربہ کر لیا.

 

 

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع نے اگنی 5 بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 ہزارکلومیٹرتک مارکرنے والے اگنی سیریزکے چوتھے میزائل کا کام یاب تجربہ کرلیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی 5 بلیسٹک میزائل کو شام ساڑھے سات بجے اوڈیشہ کے علاقے میں قائم اے پی جے عبدالکلام جزائرسے فائر کیا گیا۔ یہ تجربہ بھارتی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ کے تربیتی مراحل کے معمول کا حصہ ہے۔اگنی 5 بھارتی بلیسٹک میزائلوں کی اگنی سیریزکا چوتھا میزائل ہے۔ بھارت کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آرڈی او) میں ڈیویلپ ہونے والے اس میزائل کو اگنی 2 پرائم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز