کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے جس میں دعوع کیا جارہا ہے کہ نوشکی آپریشن میں بی آر اے کے ساتھیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تنظیم کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے میڈیا کو خبردار کیا کہ میڈیا اور ان کے نمائیدے صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے خبر کو کسی تنظیم سے منصوب کرنے سے پہلے تصدیق کرا لیں۔