دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی پولیس اور آرمی کی سربراہی میں زاہدان کے دیہی علاقوں...

قابض ایرانی پولیس اور آرمی کی سربراہی میں زاہدان کے دیہی علاقوں میں بلوچ گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ ۸ جون کو قدرتی وسائل کے تحفظ کے نام پر قابض ایرانی آرمی اور پولیس فورسز کی متعدد گاڑیوں کے ساتھ مل کر دزاپ/ زاہدان شہر کے قریب دروبن کالیکہ گاؤں پر حملہ کیا اور بلوچوں کے متعدد رہائشی مکانوں کو مسمار کر دیا ـ

ان گھروں کے مالکان کو عدالتی فیصلے کو دکھائے بغیر کیا گیا اور اس کارروائی کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ان فورسز نے زیارت چمگ کی سمت میں واقع گاؤں دوربن کالیکہ پر بلڈوزر مسماری کی سے اور زیر تعمیر متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا ـ

رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں نے دوربن کالیکہ گاؤں کے شہریوں کے مکانات کو تباہ کرنے سے قبل علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا ـ

 

اس علاقے میں بلوچ شہریوں کے مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ یہ زمینیں زمانہ قدیم سے ان کے آباؤ اجداد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز