یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںزابل کے جیل میں مزید 4 بلوچ قیدیوں کی پھانسی دے دی...

زابل کے جیل میں مزید 4 بلوچ قیدیوں کی پھانسی دے دی گئی

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 11 جون بروز ہفتہ کی صبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد/زابل جیل کے اہلکاروں نے جیل میں چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی۔

ان قیدیوں کی شناخت 34 سالہ ثناء اللہ بہادرزہی ولد محمد علی، 27 سالہ امین اللہ براہوئی ولد احمد دونوں نادر عالم خان گاؤں زہک کے رہنے والے ہیں۔ ، اسماعیل زھروزہی ولد خدا نظر اور “رسام پودین دونوں شہر نصر آباد (زابل) کے رہنے والے ہیں۔

 

ثناء اللہ اور اسماعیل کے خلاف الزامات منشیات سے متعلق ہیں اور رسام پر الزام قتل کا ہے۔

قیدیوں کو کل ان کی سزائے موت کی تکمیل کے لیے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا، اور جیل حکام کی طرف سے طلب کیے جانے پر ان کے اہل خانہ ان کی آخری ملاقات کرنے میں کامیاب رہے ـ

 

رپورٹ کے مطابق امین اللہ اور ثناء اللہ کو 2019 میں نصر آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور یہ دونوں ایسے کیس ہیں جن کو نصر آباد کی انقلابی عدالت کی برانچ 101 نے سزائے موت سنائی تھی جس کی سربراہی جج بابائی کر رہے تھے۔

واضح رہے ایک ہفتے کے دوران قابض ایران نے مختلف جیلوں میں 18 بلوچ قیدیوں کو اب تک پھانسی دی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز