شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکام کے دوران بجلی کے جھٹکے لگنے سے بچہ جانبحق

کام کے دوران بجلی کے جھٹکے لگنے سے بچہ جانبحق

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 جون بروز جمعہ دزاپ/زاہدان میں کام کرنے والا بچہ کام پر حفاظتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا۔

 اس بچے کی شناخت “فرزاد نورزہی” ولد احمد ہے جس کی عمر 15 سال ہے اور دزاپ کا رہائشی ہے۔

 بچہ جو کہ زیر تعمیر عمارت کا گارڈ تھا، اپنی رہائش گاہ میں ہائی وولٹیج پاور کیبل کی انسولیشن نہ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

 واضح رہے کہ پیشہ ورانہ حفاظتی مسائل کے حوالے سے ایران دنیا میں 102 ویں نمبر پر ہے جو کہ بہت کم درجہ بندی ہے جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں اس سے بدترین صورتحال ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز