چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان میں کاشانی اور کیازہی قبائل کے درمیان آپسی تنازعات کا...

زاہدان میں کاشانی اور کیازہی قبائل کے درمیان آپسی تنازعات کا امن اور صلح

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کاشانی اور کیازئی کے دو قبائل نے برسوں کے اختلاف اور آپسی جنگ و جدل کے بعد دونوں قبائل کے رہنماؤں اور تنازعات کے حل کی کونسل کی ثالثی سے صلح کر لی گئی ـ

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 13 جون کو کاشانی اور کیازئی کے دو قبائل نے معتمدوں اور عمائدین کی ثالثی سے زاہدان میں 4 سال کی قبائلی تنازعات کے بعد ایک دوسرے سے صلح کر لی۔

 

یہ امن و صلح ملاقات دونوں قبائل کے معتمرین اور عمائدین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ان جھگڑوں اور دونوں قبائل کے نوجوانوں کے درمیان تصادم میں دو شہری زخمی ہو گئے تھے ـ

کاشانی اور کیازہی کے دو قبائل نے ایک دوسروں کو معاف کرنے کے ساتھ اپنے تنازعات کو ختم کیا اور مزید تنازعات نہ کرنے کا عہد کیا۔

 

گزشتہ 8 مہنیوں کے دوران بلوچستان میں 30 سے ​​زائد امن اور مصالحتی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ جو کہ ایک خوش آئند عمل جس کو سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے سرایا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز