سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبجلی لوڈ شیڈنگ،زمیندار کسان اتحاد کا آج قومی شاہراہ بلاک کرنیکا اعلان

بجلی لوڈ شیڈنگ،زمیندار کسان اتحاد کا آج قومی شاہراہ بلاک کرنیکا اعلان

 

 

قلات ( ہمگام نیوز) بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر علانیہ لو ڈشیڈنگ کے خلاف آج بروز پیر 4 جولائی کومغلزئی کے مقام پرکوئٹہ کراچ شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا زمینداروں نے علان کردیا طویل 18 سے22 گھنٹو ں کی لو شیڈنگ سے
قلات سمیت صوبہ بھر میں زراعت کا شعبہ تباہ ہو کر رہ گئی ہے ـ

ٹرانسپورٹرز اور مسافر زہمت سے بچنے کے لئے پیر کے روز کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں ان خیا لات اظہار زمیندار رہنماؤں نے قلات پریس کلب قلات کے سبزہ زار میں ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد و زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک اجلاس زمیندار کسان اتحاد کے رہنماء ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکری غلام نبی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے حفیظ عمرانی علی محمد نیچاری زمیندار ایکشن کمیٹی کے میر منیراحمد شاہوانی و حاجی عز یز مغل اور دیگر نے خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پرسیاسی پارٹیوں کی جانب سے زمینداروں سے اظہار یکجہتی کے لئے آغا قلندار جان احمدزئی میر قادر بخش مینگل حافظ قاسم لہڑی،احمد نواز بلوچ،کامریڈ ظہور بلوچ،حافظ
عبدالقدوس عباسی عبدالوحید بلوچ اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ واپڈا کی ظلم وزیادتی کی وجہ سے آئے روز فورسڈ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل 18 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
جبکہ دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے کی بجائے دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اب زمیندار مجبور ی میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ واپڈا نے ہمارے زراعت کو تباہ کیا ہے اور ہم نان شبینہ کے لئے محتاج ہو گئے ہیں انہوں نے اعلان کیا گیا کہ کل ٹھیک صبح 8 بجے مغل چوک مغلزئی کے مقام پر آر سی ڈی روڈ بلاک کیا جائیگا اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ہیں ہم روڈ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے ٹرانسپورٹ حضرات سے اپیل کی کہ 4 جولائی کو زہمت اور تکلیف سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیاں روڈ پر نہ لائے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز