سات سالہ بلوچ بچہ پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
دشتیار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 3 جولائی بروز اتوار ھوٹگ کے پانی میں ڈوبنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دشتیاری شہر کے گاؤ بہرام ریک سے تعلق رکھنے والے اس 7 سالہ بلوچ بچہ “ابوبکر” کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مزید اطلاع کے مطابق ابوبکر ھوٹگ کے پاس کھیل رہے تھے جو کہ پھسل کر گہرے پانی میں ڈوب گئے ـ
ھوٹگ میں ڈوبنے کے بعد اس بچے کو مقامی باشندوں نے امام علی چابہار ہسپتال لے جایا اور ایک دن اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔