جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںکراچی : بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج 20 ویں روز...

کراچی : بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج 20 ویں روز میں داخل

کراچی ( ہمگام نیوز) کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ 20 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

لواحقین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف سندھ اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والے عبدالحمید زہری کی بیٹی سعیدہ حمید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو سے سندھ میں بلوچوں کی جبری گمشدگی پر اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی معاونت سے فورسز بے گناہ افراد کو لاپتہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اس عمل میں سندھ حکومت کو وفاقی اداروں کی سرپرستی حاصل ہیں۔

انہوں نے کراچی سے لاپتہ ہونے والے اپنے والد عبدالحمید زہری سمیت دیگر اسیران کے علاوہ محمد عمران، شوکت بلوچ اور نوربخش حبیب کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

سعیدہ حمید کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے خلاف کوئی الزام ہے تو ان کے جرم ثابت کرنے کیلے اپنے شواہد سمیت لاپتہ افراد کو عدالت کے سامنے پیش کریں ۔ الزام ثابت ہوجاتاہے انھیں سزا دلوائیں ۔
آپ کو بھی علم ہے کراچی ہو شال میں آندھی ہو یا طوفان، عید ہو یا اتوار لاپتہ افراد کے بحفاظت بازیابی کیلے انکے لواحقین سمیت انسان دوست تنظیموں کا احتجاج کا سلسلہ جاری وساری ہے۔
آپ یہ بھی جانتے ہیں کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی کیمپ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔اور کیمپ کی قیادت بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے کررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز