جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںپنجگور : مشکے، طوفانی بارشوں نے تباہ مچادی چھ افراد ہلاک

پنجگور : مشکے، طوفانی بارشوں نے تباہ مچادی چھ افراد ہلاک

 

 

پنجگور ( ہمگام نیوز ) پنجگور اور مشکے میں حالیہ مسلسل دس دنوں سے جاری شدیدمون سون بارشوں نے تباہی مچادی ۔

ہمارے نمائندوں کے رپوٹوں کے مطابق طوفانی بارشوں سے پنجگور کے مختلف علاقوں یونین کونسل کوہ بن نگور،شہباز، ساراوان ، گوارگو، کیلکور، گچگ، کلگ، سیورون نوکر،گرسدک،رہینگور،پل بند، و پنجگور سٹی اور اردگرد کے علاقوں میں بارشوں اور سیلاب آنےسے چھ افراد ھلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں گھروں کے گر نے کے علاوہ کروڑوں روپے کی کھجوروں کے باغات،کپاس کی تیار فصلیں تباہ و برباد ہوکر بارش کی سیلابی پانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ حفاظتی بندات ٹوٹنے کی وجہ سے کھجور کے باغات میں کام کرنے والےمزدوروں کے گھروں جھگیوں کو سیلابی پانی نے شدید نقصان پہنچادیا ہے ۔ غریب مزدور بے یارومددگار روڈ کے کنارے پڑیں ہوئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہناہے کہ
اگر جلد از جلد پنجگور کے متاثرہ خاندانوں کی مدد نہیں کی گئی تو سینکڑوں کے حساب سے لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے ۔

دریں اثناء مشکے کے درجنوں دیہاتوں روجھان ، گورکھائی سے لیکر مین بازار گجر تک کے تمام ندی کے آس پاس کے ٹیوب ویلز ، شمسی پلیٹز ،تیارفصلوں سمیت زرخیز اور بنجر بندات کو سیلابی ریلہ بہاکر لے گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز