شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںتربت یونیورسٹی کے تعمیراتی معیار میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے؛...

تربت یونیورسٹی کے تعمیراتی معیار میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے؛ عوامی حلقے

 

تربت ( ہمگام نیوز) تربت سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت کی چھتوں کے ٹیکنے اور دیواروں میں پڑنے والے کریکس کانوٹس لیا جائے اور یونیورسٹی آف تربت کے پروجیکٹ افسران کے خلاف غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ، طلباء و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس عظیم تعلیمی ادارہ کو اپنی ہوس زر کانشانہ بنانے والے افسران و ٹھیکیداران کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ ا حالیہ بارشوں سے یونیورسٹی آف تربت کی نئی تعمیر شدہ مختلف بلاک میں پانی ٹپکنا اور چھت و دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے طلباء اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کے پروجیکٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ، یونیورسٹی آف تربت فرسٹ فیز کے بلڈنگ کی تعمیر کو مکمل ہوئے محض 4 سال بھی نہیں گزرے ہیں ۔

حالیہ مون سون کی معمول کی بارشوں سے مختلف بلاکس کے چھتوں سے پانی ٹپکنے اور دیواروں میں کریک پیدا ہوئے ہیں ، مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی آف تربت کی بلڈنگ کی ناقص و غیر معیاری کام شکایات سامنے آتی رہی ہیں مگر حالیہ مون سون بارشوں نے ان شکایات پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ، طلباء اور عوامی حلقوں نے یونیورسٹی آف تربت کی غیر معیاری کاموں کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور یونیورسٹی کے سیکنڈ فیز کے کاموں میں کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور شفاف مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے تاکہ یہ قومی اداره چند زرپرستوں کی ہوس کانشانہ نہ بن سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز