شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے جمعہ...

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے جمعہ مری نیو کاہان مری میں شہدائے بلوچستان قبرستان میں سپرد خاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حال ہی میں مقبوضہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں قابض پاکستانی فوج کے جعلی مقابلے میں ایک اور شخص کی لاش کی شناخت ہوئی تھی جس کا نام جمعہ خان مری ولد قیصر مری ہے، کو کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کوئٹہ میں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے رمضان المبارک میں قابض پاکستانی فوج نے ہرنائی سے جمعہ ولد قیصر مری کو جبری گمشدہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔ جمعہ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک غریب شخص تھا جو کہ شعبے میں ایک چرواہا تھا۔ اس کے علاوہ، جبری گمشدگی کے شکار جمعہ کے متعلق مختلف اوقات میں مختلف نیوز پیجز میں خبریں چلی تھی۔ تاہم، چار مہینے کے بعد 15 جولائی کو قابض پاکستانی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کرکے اس کو ایک دہشت گرد کہا تھا۔

جمعہ مری کی نماز جنازہ نیو کاہان مری شہدائے بلوچستان قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ مری قبیلے اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد انہیں نیو کاہان قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی میں زیارت میں پاکستانی فوج نے 9 بلوچ آزادی پسند جنگجو کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بعد ازاں، 9 میں سے بیشترافراد مسنگ پرسنز نکلے تھے جن کو قابض پاکستانی فوج نے مختلف اوقات میں مختلف مقامات سے جبری گمشدہ کرکے اپنے غیر قانونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز