جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شہری سفر کرنے سے...

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شہری سفر کرنے سے گریز کریں ـ محکمہ موسمیات

زاہدان ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محسن حیدری نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے، شہری سفر سے گریز کریں ـ

محسن حیدری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بدھ ، جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے وسطی اور جنوبی پہاڑی علاقے مون سون کی بارشوں سے نظام زندگی متاثر رہے گا ـ

انہوں نے مزید کہا کہ زاہدان، ایرانشہر، بنپور، تفتان، خاش، سراوان، سرباز، سب سوران، قصر قند، گلشن، لاشار، مہرستان، میرجاوہ اور نیکشہر مون سون کی وجہ سے متاثر ہیں، سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں، نہروں میں طغیانی ہے اور موسمی ندیاں اوور فلو ہیں، شہری سیلاب کی باعث ندیوں نالوں کے باعث گھومنے پھرنے نہ جائیں اور گھروں سے نہ نکلا کریں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے خطرات ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے اضافے ہونے سے سفر سے گریز کریں ـ

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی تنبیہ کیا کہ بلندیوں پر چڑھنے سے گریز کریں اور پرانے درختوں کے قریب اپنی گاڑی پارک کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز