جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںمتحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشیں، ملازمین کو گھر...

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشیں، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

ابو ظبئی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔
بدھ کے روز شمالی ریاست میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔

اس کے علاوہ شیخ محمد نے امارات کی وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی شیلٹرز قائم کئے جائیں۔
یو اے ای کی کابینہ نے بدھ کی رات کو ایک اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل المزروعی کی صدارت میں ایمرجنسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو فجیرہ میں تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔
جمیرہ میں آج جمعرات کو بھی بارش جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز