پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںسوراب طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،ایک شخص جاں بحق، گھروں...

سوراب طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،ایک شخص جاں بحق، گھروں میں پانی داخل

سوراب(ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی نیوز کے مطابق سوراب میں گذشتہ رات کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی آر سی ڈی روڈ پر واقع ہوٹل گل بلوچستان کے بیسمینٹ میں سوئے ہوئے عبدالعزیز نامی شخص پانی بھرجانے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوراب میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچاد ی جس سے کئی دکانوں اور گھروں کے اندر پانی بھی داخل ہوا ہے جس سے کئی دکانوں کے دیواریں گر گئیں ہیں اور تین چھوٹے گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے.

بتایا جارہاہے کہ پی جری ندی تنگ ہونے کی وجہ سے طغیانی آگئی جو رودینی محلے کے گھروں میں داخل ہوا جس سے کئی گھروں کے دیواریں منہدم ہوگئے۔

سوراب کے علاوہ سرخ کے علاقے سے بھی اطلاعات ہیں کہ سرخ میں بھی کئی گھروں کے اندر پانی داخل ہوا ہے۔ اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ کے کراچی شاہراہ کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

علاقہ مکینوں کو شکایت ہے کہ
بلوچستان کے دیگر زیر آب شہروں اور دیہاتوں کی طرح سوراب اور سرخ میں بھی انتظامیہ کا نام نشان نظر نہیں آرہا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز