چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںویانا ، ایران کے جوہری تنازع پر مذاکرات جاری

ویانا ، ایران کے جوہری تنازع پر مذاکرات جاری

ویانا(ویب نیوز).ویانا میں ایران اورچھ بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر مذاکرات جاری ہیں ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شریک تمام حکام حتمی معاہدے کے خواہشمند ہیں ۔اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں چین کے مستقل نمائندے wu hailong نے امید ظاہر کی ہے کہ تیس جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے ایران کے جوہری پروگرام پرحتمی معاہدہ طے پاجائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے بات چیت میں شریک ہر نمائندے سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان دو طرفہ بات چیت میں بھی مدد فراہم کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز