شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںخاران واقعہ تفصیلی رپورٹ خاران ایف سی اور انٹیلیجنس اداروں کی...

خاران واقعہ تفصیلی رپورٹ خاران ایف سی اور انٹیلیجنس اداروں کی بربریت ، دو بھائیوں کو شہید جبکہ تیسرے کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

 

خاران (ہمگام نیوز) خاران جنگل روڈ پر واقع حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے گھر پر مورخہ 2022-08-02 کی رات 2 سے 3 بجے کے درمیان فورسز کا چھاپہ ،

حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے مطابق گزشتہ شب تین بجے کے بعد ایف سی اور سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر میرے دو نوجوان بیٹے عمران اور عامر پر فائرنگ کیا جسمیں عامر کو دو اور عمران کو ایک گولی لگی حاجی ثناءاللہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں میرے دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے

حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے مطابق ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مجھے اور میرے بیوی کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا

انہوں نے ہمارے زرائع کو بتایا مجھ سمیت گھر میں موجود خواتین نے نے ایف سی اور خفیہ اداروں کے سامنے قرآن پاک لاکر رحم کی اپیل کی لیکن اردو زبان بولنے والے انٹیلجنس کے اہلکاروں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی قران پاک کی بے حرمتی کے بعد میرے دو زخمی بیٹے کے ساتھ میرے تیسرے بیٹے عرفان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلجنس اداروں (ایف سی اور سی ٹی ڈی ) کے ہاتھوں مذکورہ بالا خاندان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ تینوں بھائیوں پر بے حد تشدد کیا گیا ، دوران تشدد عامر شاہوانی کو دو گولیاں جبکہ عمران شاہوانی کو ایک گولی لگنے کے اطلاعات ہیں،دریں اثناء گھر کے خواتین کو بھی زد و کوب کیا گیا اور تیسرے اور چھوٹے بھائی عرفان شاہوانی کو لاتوں اور بندوق کے بٹ سے مار مار کر باقی ہردو زخمی بھائیوں سمیت اغواء کیا گیا۔

مزید معلومات کے مطابق کل بروز سوموار کے دن ریاستی فورسز نے بربریت کے بعد عامر اور عمران شاہوانی کو زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں نے عمران شاہوانی کو لاوارثوں کی طرح اسپتال کے سامنے پھینک دیا ، جہاں زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے عمران شاہوانی شہید ہوگئے.

زرائع کے مطابق ریاستی تحویل میں موجود دوسرا زخمی بھائی عامر بھی شہید ہوگیا جس کی لاش ریاستی فورسز نے پھینک دیا جسے بعد میں اسپتال پہنچایا گیا.

ہسپتال حکام کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد خاندان کے حوالے کیا جائے گا ۔ جبکہ تیسرا بھائی اب تک لاپتہ ہے ۔

فیملی زرائع کے مطابق عامر اور عمران شاہوانی نے خود کو بچانے کے لیے جب گھر سے نکلنے کی کوشش کی تو ان پر فائرنگ کیا گیا ،

یاد رہے ایک مہینہ قبل حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے ایک بیٹے اشفاق شاہوانی کو اسی طرح بے دردی سے ان گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، جس کے باقاعدہ ثبوت ہونے کے باوجود کسی قسم کی تحقیقات اور کاروائی نہیں کی گئی۔ اس امر سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اشفاق شاہوانی کے قتل کے پیچھے بھی ریاستی فورسز کا ہاتھ ہے اور فیملی کی جانب سے بھی یہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز