جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںاسرائیل اور فلسطینی اتوار کی رات سے مصر کی مجوزہ جنگ بندی...

اسرائیل اور فلسطینی اتوار کی رات سے مصر کی مجوزہ جنگ بندی پرمتفق

قائرہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں نے مصر کی تجویز کے مطابق اتوار کی شام سے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

مصر کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی پیش کش پررضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ مصرکی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ایک فلسطینی عہدہ دار نے کہا ہے کہ اس کا اطلاق اتوار کی رات 20:00 بجے (1900 جی ایم ٹی) سے ہوگا۔

جمعہ کے روز لڑائی چھڑنے کے بعد سے غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیل اور اس کا بنیادی ہدف فلسطینی تنظیم جہادِ اسلامی،دونوں کے ترجمانوں نے اس جنگ بندی کی ہنوزتصدیق نہیں کی اور صرف یہ کہا ہے کہ وہ قاہرہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم جہادِاسلامی جمعہ سے غزہ میں سرحد پار فضائی بمباری اور راکٹ باری کا تبادلہ کررہے ہیں۔اتوارکوغزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔نیز جہادِاسلامی نے اپنے ایک سینیرکمانڈر کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

اسلامی جہاد تحریک (پی آئی جے) نے ایک بیان میں کہا کہ وہ القدس بریگیڈز (یروشلم بریگیڈز) سلامتی کونسل کے رکن اورغزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے کے کمانڈرخالد منصور کی شہادت کا سوگ منا رہی ہے۔وہ گذشتہ روز (ہفتہ کو) اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔القدس بریگیڈز اس فلسطینی تنظیم کا مسلح ونگ ہے۔

دریں اثنا حماس کے زیرانتظام غزہ میں صحت حکام کی جانب سے فراہم کردہ تازہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو’’اسرائیلی جارحیت‘‘کےآغاز سے اب تک شہید ہونے والوں میں چھے بچّے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 204 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کے پاس اس بات کے’’ناقابل تردید‘‘شواہد موجود ہیں کہ ہفتے کے روزغزہ کے شمالی شہرجبالیہ میں عسکریت پسندوں کا ایک غیراہدافی راکٹ گراتھا اور وہی متعدد بچّوں کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا۔فوری طورپریہ واضح نہیں ہو سکا کہ جبالیہ میں ہونے والے واقعے میں کتنے بچّے شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز