دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبم جیل میں طبی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ایک...

بم جیل میں طبی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ایک بلوچ قیدی کی موت

بم ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایک بلوچ قیدی جو بم جیل میں طبی بیماری کی وجہ سے طبی سہولت نہ ملنے پر انتقال کر گیا۔

اس بلوچ قیدی کی شناخت ۵۲ سالہ “احمد کرد ولد عبدالرحمان کچکول ہے جو کہ دزاپ /زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق احمد کو 2014 میں منشیات فروشی کے الزام میں بم سے گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی گئی اور اس نے اپنی سزا بم جیل میں گزاری۔

احمد بیماری اور طبی امداد کی کمی کی وجہ سے تقریباً 8 سال قید کاٹنے کے بعد گزشتہ رات بم جیل میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز