لندن (پریس ریلیز ) فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ایم کے ممبر ثاقب کریم کی پراسرار موت کے حوالے سے ایف بی ایم کے نائب سربراہ کی طرف سے رسمی طور پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی کو ایک خط ارسال کیا گیا. جس میں ثاقب کریم کی آذربائیجان میں پراسرار موت پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ثاقب کریم یو این ایچ سی آر میں باقاعدہ طور پر رجسٹر تھے اور یو این ایچ سی آر نے انہیں پناہ گزین کی حیثیت دی تھی اور یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری تھی کہ ثاقب کو ایک محفوظ ملک منتقل کیاجاتا۔ خط میں افغانستان میں پھنسے ہوئے بلوچ سیاسی کارکنان سمیت رازق بلوچ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
ایف بی ایم کی طرف سے مزید کہا گیا کہ ثاقب کریم جو بلوچ جدوجہد آزادی سے ایک دہائی سے بھی زائد عرصے تک وابستہ رہے۔ ثاقب کریم سمیت ان کے خاندان کے افراد نے بلوچستان کی آزادی کے لیے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔ ان کے دو بھائی عاصم کریم اور طارق کریم، جنھیں پاکستانی فوج نے کراچی سے ٢٠١٠ میں اور کوئٹہ سے ۲۰۱۱ میں جبری طور پر لاپتہ کرکے شہید کیا گیا تھا.


