زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شدید بارش کے بعد مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دزاپ/زاہدان میں رہائشی مکان کی چھت گرگئی
چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ان کا باپ زخمی ہوگیا۔
ان دو بلوچ بچوں کی شناخت “محمد امین ناروہی” اور “ابوبکر ناروہی” سے ہوئی ہے۔
اطلاع موصول ہونے تک ان دونوں بچوں کے والد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ واقعہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دزاپ میں رسالت اسٹریٹ پر پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے دوران ان دونوں بچوں کی لاشوں اور ان کے زخمی والد کو فورسز اور لوگوں نے ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔