آر سی ڈی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص جانبحق ایک زخمی
لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص جانبحق ایک زخمی ہوا 1122 بیلا نے ریسکیو کیا
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ نمی بیلا کے مقام دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک نمبر TKF785 میں سوار شوکت ولد ریحان بنگلزئی سکنہ دشت کوئٹہ جانبحق ہوگئے اور لیاقت ولد ریحان بنگلزئی ساکن دشت کوئٹہ زخمی ہوگئے ۔
میڈیکل ایمر جنسی ریسپونس سینٹر 1122 بیلا کے رضا کاروں نے ریسکیوکیا اور لاش اور زخمی کو سول اسپتال بیلا پہنچایا حادثے کی وجہ ٹرک کا بریک فیل ہونا بتائی جاتی ہے ۔