سڈنی (ہمگام نیوز) سرگرم انسانی حقوق کے عالمی تمظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور کارکن پر تمام راستے بعد ہونے کے بعد، جبری گمشدگیوں کے خلاف عوامی طور پر مہم چلانے اور پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ان پرامن احتجاج کو بعض اوقات ریاست کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ، پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی کے لیے انصاف کے حصول کے لیے اہل خانہ کے پرامن مظاہروں کے خلاف اپنا اشتعال انگیز کریک ڈاؤن ختم کرے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ بائیس سے پاکستان نے بلوچ قوم کے جو وحشت اور جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس مخالفت عالمی سطح پر وقتا وفوقتا ہو رہا ہے ـ


