دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںجبری گمشدگی کے شکار ظہور لانگو کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر...

جبری گمشدگی کے شکار ظہور لانگو کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔ لواحقین کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار ظہور لانگو ولد خیر بخش سکنہ قلات کے متاثرہ لواحقین نے ارباب اختیار و اقتدار اداروں سے دست بستہ اپیل کیا ہے وہ ان کے پیارے ظہور لانگو کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر فی الفور بازیاب کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ظہور لانگو کو 9 برس قبل یعنی 29/9/2013 قلات سے، محمد علی پٹرول پمپ آر سی ڈی روڑ کے سامنے سے، فورسز اور خفیہ اداروں نے جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔ جس کے بعد اب تک اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں ہے اور کس حال میں ہے؟

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ظہور لانگو کی زندگی کے متعلق بہت پریشان ہیں کہ وہ زندہ ہے یا مردہ؟ اس کے علاوہ، انھوں نے کہا کہ جب سے اس کو جبری اغوا کیا گیا ہے ، ہم سب کربناک زہنی کوفت اور نفسیاتی عارضوں میں مبتلا ہیں۔

آخر میں انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی و سماجی اور سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹس سے بھی پرزور استدعا کیا کہ وہ بھی ان کے پیارے ظہور لانگو کی باحفاظت بازیابی کیلئے کماحقہ اور بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز