دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںپل آباد میں پاکستانی فورسز کا بلوچ گھر میں گھس کر چار...

پل آباد میں پاکستانی فورسز کا بلوچ گھر میں گھس کر چار دیوالی کو پامال کرکے نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ‫

پل آباد(ہمگام نیوز) انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، IVBMP کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے علی الصبح عبدالصمد دل مراد کے گھر کا تقدس پامال کیا اور خاندان کے تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے نوجوان بیٹے محسن کو تشدد کرکے زبردستی ساتھ لے گئے.

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اہل خانہ سے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا ہے۔ خاندان نے اس بات کا IVBMP کو تصدیق کردی ہے.

جناب صمد دل مراد نے حکومت اور متعلقہ سیکورٹی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے محسن صمد کو رہا کیا جائے. اگر اس نے ریاست یا معاشرے کے خلاف کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز